لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیڈول سے ہٹ بجلی کی بندش کرنے کے الزام میں گرفتار لیسکو چیف ارشد رفیق اور ڈائریکٹر آپریشنز محبوب علی کا مزید پانچ پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ایف آئی اے نے ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے بیان کیا کہ ملزمان سے مزید برآمدگی کیلئے مزید ریمانڈ جاری کیا جائے۔