اہلکار بددیانت ہو تو ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے: جسٹس عمر عطا بندیال

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے ایک بھی اہلکار بددیانت ہو تو پورے ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ اسلئے تمام اہلکاروں کو پوری دیانتداری سے کام کرنا ہو گا۔ فاضل چیف جسٹس نے یہ بات ہائیکورٹ کے اہلکاروں کی طرف سے ان کیساتھ الوداعی ملاقات کے موقع پر کیں۔ چیف جسٹس نے کہا عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھاری بھر کم فائلوں سے نجات مل جاتی ہے۔ عدالتی اہلکاروں نے فاضل چیف جسٹس کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن