برطانوی خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ملزم کراچی سے گرفتار

Jun 08, 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری برطانیہ میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے درخواست پر عمل میں آئی ہے۔ ملزم کی برطانوی خاتون سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی، اس دوستی کے دوران ملزم نے مذکورہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر لیں۔ ملزم تصاویر کے ذریعے خاتون کو شادی کیلئے بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم نے یہ مبینہ تصاویر خاتون کے اہل خانہ کو بھی ای میل کی تھیں۔

مزیدخبریں