کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ تیاری کے مراحل میں ہے ہماری کوشش ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں سیاق و سباق کے مطابق ترقیاتی بجٹ تشکیل دیں تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔ حکومت کی جانب سے نمونیا ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کرکے بچوں کو 5 بڑی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔