برازیل میں ورلڈکپ کےخلاف سیاہ نقاب پوش پھر متحرک ہوگئے

ریوڈی جنیرو / ساو¿ پاو¿لو(آن لائن) برازیل میں ورلڈکپ کے خلاف سیاہ نقاب پوش پھر متحرک ہوگئے، متوسط اور غریب طبقے کے نوجوانوں نے چہرے چھپاکر احتجاج شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایک برس قبل کنفیڈریشن کپ کے موقع پر سیاہ نقاب پوشوں نے برازیلین حکومت کو کافی پریشان کیا،اس سے پ±رتشدد واقعات نے بھی جنم لیا تھا،اب پھر سیاہ نقاب لگائے متوسط اور غریب طبقے کے نوجوان متحرک ہونا شروع ہوگئے ہیں، یہ لوگ اپنی موجودہ حالت زار پر خوش نہیں اور حکومت سے سوشل تبدیلیاں لانے اور ان کے حالات زندگی بہتر بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں، سیکیورٹی ماہرین نے ان نقاب پوشوں کو بہت بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔دوسری جانب ساﺅپاﺅلو میں ہزاروں بے گھر افراد نے پ±رامن طور پر افتتاحی میچ کے وینیو کورنتھیانس کی جانب مارچ کیا، وہ حکومت سے اپنے لیے سستی رہائشی اسکیمیں شروع کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ایک طرف تو انتظامیہ بڑھتے ہوئے مظاہروں سے تنگ ہے وہیں دوسری جانب ہڑتالوں نے بھی ان کی ناک میں دم کیا ہوا ہے، اب ساﺅپاﺅلو کی انڈر گراﺅنڈ ریلوے کے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی، وہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...