قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی سے محروم ہوا تو انگلینڈ تیار ہے:ڈیوڈ کیمرون

Jun 08, 2014

لندن (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اگر قطر کرپشن الزامات کی وجہ سے 2022 میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی سے محروم ہو جاتا ہے تو اس صورت میں انگلینڈ میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ قطر پر الزام ہے کہ اس نے رشوت دے کر میگا ایونٹ کی میزبانی کے حق میں ووٹ خریدے ہیں تاہم اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کئی دوسرے ممالک بھی قطر میں فٹ بال کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت حالیہ تنازع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، انگلینڈ کو پہلے بھی کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے اگر قطر سے میزبانی چھن جاتی ہے تو اس صورت میں ہم میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہم ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزیدخبریں