آلو‘ ٹماٹر اور میڈیکل سرنجوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا‘ ایف بی آر

Jun 08, 2014

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجٹ میں آلو‘ ٹماٹر اور میڈیکل سرنجز پر  کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔بجٹ میں ٹماٹر‘ پیاز‘ دالوں پر زیرو ریٹنگ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ حکومت نے درآمدی ڈیوٹی کی انتہائی حد کو 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کیا ہے جبکہ لگژری  آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع شدہ خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قطر یا امارات کے حکمران خاندانوں کو بجٹ میں کوئی نئی رعایت نہیں دی گئی‘ پہلے سے جاری رعایات کو برقرار رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں