فلم ’’سلطنت‘‘ کی تشہیری مہم رواں ہفتے شروع ہو گی

Jun 08, 2014

لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایت کار فیصل بخاری کی نئی فلم ’’سلطنت‘‘ کی تشہیری مہم رواں ہفتے شروع کر دی جائے گی۔ فلم عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں صلہ حسین، احسن خان، سارہ لورین، شفقت چیمہ، جاوید شیخ اور شویتا تیواڑی شامل ہیں۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران ہیں۔

مزیدخبریں