بائبل کے نایاب نسخے چوری کرنے پر تین روسی جاسوسوں کو سزا

Jun 08, 2014

ماسکو (بی بی سی اردو) روس نے اپنی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی سے تعلق رکھنے والے تین ایجنٹوں کو پندرہویں صدی کے بائبل کے نایاب نسخے کو چوری کر کے بیچنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ روسی جاسوس کرنل سرگئی ویڈی شیچیو کو ماسکو یونیورسٹی سے کٹنبرگ بائبل کی دو جلدیں چوری کر کے اسے سات لاکھ پائونڈ میں فروخت کرنے کے جرم میں تین سال کی سزا سنائی گئی۔ دو ساتھیوں کو بائبل کیلئے خریدار ڈھونڈنے کے جرم میں کم سزائیں سنائیں گئیں۔ واضح رہے کہ بائبل کی اصل قیمت اس سے کہیں زیادہ تھی۔ اس کی کم سے کم قیمت کا تخمینہ 20 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ بائبل جرمن پرنٹر جوھتس گٹنبرگ نے 1450ء میں چھاپی تھی جس کے بعد اسے 2009ء میں ماسکو یونیورسی کی تجوری سے چوری کر لیا گیا تھا۔
بائبل چوری

مزیدخبریں