لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ مصری شاہ پولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کر لیا، ملزم نے 3لاکھ روپے بھتہ مانگا جس پر اس کیخلاف پہلے ہی مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ کوٹ لکھپت کے رہائشی محمد علی ارشد نے سجاد قریشی نامی ٹیلی فون اہلکار سے 3 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر سجاد نامی شخص نے تھانہ مصری شاہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گذشتہ روز ملزم کو گرفتار کر لیا۔