حکومت گلگت بلتستان اور خیبر پی کے کیلئے سبسڈی بحال کرے: خورشید شاہ

Jun 08, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے خیبر پی کے اور گلگت بلتستان کیلئے گندم پر سبسڈی ختم کر دی ہے۔ وزیر خزانہ نے سبسڈی کی جگہ گرانٹ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ سبسڈی اور گرانٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں جلسے کے دوران 45ارب روپے کی لاگت سے گلگت سکردو روڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ بجٹ میں اس منصوبے کیلئے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا۔ پی پی آئندہ جب حکومت میں آئے گی تو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو ان کا آئینی حق دے گی، گلگت بلتستان اور خیبر پی کے کیلئے سبڈی بحال کی جائے۔

مزیدخبریں