مبینہ انتخابی دھاندلی، جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج ہوگا، سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن شیرافگن جرح کیلئے پیش ہونگے

اسلام آباد (صباح نیوز)عام انتخابات 2013 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، کمشن نے سوموار کو سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن شیرافگن کوجرح کے لیے طلب کررکھا ہے۔  چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل انکوائری کمشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں دن ڈیڑھ بجے منعقد ہوگا، جس میں تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ، مسلم لیگ (ن) وکیل شاہد حامد اور الیکشن کمشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ شیرافگن پر جرح کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن