اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا احتجاج اور درجن کے قریب خطوط اور سمریاں بھی کام نہ آئیں اور وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے بجٹ میں صرف 80 لاکھ روپے کا اضافہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نیکٹا کو فعال بنانے کے لئے دس ارب روپے مانگے ہیں۔ وفاقی حکومت کی مالی سال 2015-16ء بجٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام اور خاتمہ کے لئے قائم کئے جانے والے ادارے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے لئے حکومت نے صرف 80 لاکھ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 10 کروڑ 3 لاکھ 36 ہزار روپے رکھے ہیں جن میں 6 کروڑ کی رقم تنخواہوں اور 2 کروڑ سے زائد رقم میں آپریٹنگ اخراجات شامل ہیں۔
وزیر داخلہ کا احتجاج بھی کام نہ آیا نیکٹا کے بجٹ میں صرف 80 لاکھ روپے اضافہ
Jun 08, 2015