اسلام آباد(آن لائن) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین آج بروز سوموار اپنے عہدے کا حلف آٹھائیں گے ،سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر برطرف کرنے کے بعد وزیر خزانہ کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے والے رانا اسد امین کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے تھے ۔