علی پور چٹھہ، قصور، شیخوپورہ میں ساتویں کی طالبہ سمیت 3 لڑکیوں سے زیادتی

Jun 08, 2015

علی پور چٹھہ + شیخوپورہ+ قصور (نامہ نگاران+ نامہ نگار خصوصی) علی پور چٹھہ، شیخوپورہ، قصور میں ساتویں کی طالبہ سمیت 3 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے محلہ رضوان ٹاؤن حافظ آباد روڈ کے علامہ اقبال پائلٹ سکول کی ساتویں کلاس کی طالبہ (ع) اور اس کا بھائی حسنین اسی سکول میں زیر تعلیم تھے ٹیچر مظہر نے طالبہ کے بھائی کو بازار چیزیں لینے بھیج دیا باقی طلبہ کو چھٹی دے کر (ع) سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ورثاء نے وزیراعلیٰ ، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم ٹیچر کو گرفتار کیا جائے۔ علاوہ ازیں قصور میں تھانہ چونیاں میں مقدمہ کے مدعی اقبال کے مطابق جواں سالہ (ن) دودھ لیکر واپس گھر آ رہی تھی آصف اسلحہ کی نوک میں مکان میں لے گیا اور زیادی کر ڈالی۔ شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے محلہ ٹینکی والہ میں ایک لڑکی (ر) کو اس کا چچا زاد زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ دوشیزہ کے والد نے اس بارے میں سٹی فاروق آباد پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں