سمندری طوفان کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں سے 24 گھنٹوں میں ٹکرانے کا خدشہ

Jun 08, 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ تیزی سے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے لگا۔ جس کا رخ سندھ اور مکران کے ساحلوں کی طرف ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول نے بتایا کہ یہ طوفان کراچی سے ایک ہزار میل دور ہے تاہم 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سندھ کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں زیریں سندھ بلوچستان کے علاقے طوفان کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں کراچی ٹھٹھہ بدین اور دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے پیش نظر بل بورڈ اور سائن بورڈ اتارنے کا حکم دیدیا گیا تمام اداروں کو الرٹ کیا جا چکا ہے جبکہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے، ساحل پر عوام کو نہانے سے روکدیا گیا۔

مزیدخبریں