ناجائز منافع خور رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے محروم رہتا ہے‘ 50 مفتیوں کا شرعی اعلامیہ

Jun 08, 2016

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیرصاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ کی اپیل پر جماعت اہلسنّت کے 50مفتیوں نے اپنے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کو ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بنانا بد ترین گناہ ہے۔بابرکت مہینے میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھانا غیر شرعی ہے۔ناجائز منافع خور رمضان کی رحمتوں او ر برکتوں سے محروم رہتا ہے۔

مزیدخبریں