روزہ انسان کو صبروتحمل اور تکالیف برداشت کرنے کی مشق ہے: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور خود احتسابی کاموقع فراہم کرتا ہے، مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ روزہ انسان کو صبر و تحمل اور تکالیف برداشت کرنے کی مشق ہے۔انہوں نے کہا کہ روزہ محض بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں۔یہ غریبوں کی مدد اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کی بھی یاد دلاتا ہے کہ ہم محروم طبقات کا بھی احساس کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن