یو ایم ٹی میں ٹیکسٹائل کے طالبات کے سالانہ تھیسز کی نمائش

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائننگ کی طالبات کے سالانہ تھیسز کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ سکول آف ٹیکسٹائل اور ڈیزائن کے تحت منعقد کی جانے والی اس نمائش میں مختلف قسم کے موضوعات پر پیش کئے گئے کام کو خوب سراہا گیا۔ ہر قسم کے دھاگوں اور رنگوں کی مدد سے تیارکردہ مصنوعات جس میں ملبوسات‘ جدید بیڈ رومز‘ ڈرائنگ روم‘ صوفی ازم اور شاعری‘ شیکسپیئر کا دور‘ قدیم مصری ثقافت اور پاکستانی کلچر کو ڈیزائن کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نمائش میں تتلیاں‘ نیون کلرز‘ بینافش‘ ڈریگن‘ ہورو سکوپ‘ کاسمو گیلکسی‘ فیشن ربیلین اور ضیافت وغیرہ کو ظاہر کرنے والے ڈیزائن دیکھنے والوں کی توجہ کا خاص مرکز رہے۔ سکول آف ٹیکسٹائل اینڈ ڈیزائن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسن ملک نے سٹالز کا وزٹ کیا اور طالبات کو بہترین پراجیکٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...