اسلام آباد (اے این این) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے امریکہ سے تعلقات کے معاملے پر پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے ارکان سے رائے طلب کرلی۔ ایوان بالا کے اجلاس میں بھارت کی طرف سے انٹرسپٹ میزائل تجربے کے معاملے پر تحریک التوا پر بحث کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا اس سیشن کی تکمیل سے قبل ارکان کی آراء چاہتا ہوں بدلتے حالات میں کیا یہ مناسب ہوگا، سینٹ کی ہول کمیٹی بیٹھے اور امریکہ سے تعلقات کے نئے ٹرمز کا جائزہ لے اور ضرورت پڑے تو اِن کیمرہ اجلاس بھی کرے۔