امتحانات میں نقل کرنے والے چینی طلباء کو 7 سال کے لئے جیل جانا ہوگا

بیجنگ (آئی این پی) چین کی جامعات میں داخلہ لینے کے لئے خواہشمند طالبعلموں کو انٹری ٹیسٹ کے دوران نقل کرنے پر جیل جانا پڑے گا۔ چینی وزارت تعلیم کے حکام کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طالبعلم اگر انٹری ٹیسٹ کے دوران نقل کرتے ہوئے پائے گئے تو انہیں سات سال کے لئے جیل جانا پڑے گا جبکہ وہ آئندہ تین سال کے لئے ملک میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم اقدام معاشرے میں معاشرتی انصاف کو فروغ دے گا۔ وزارت تعلیم اور محکمہ پولیس متعدد مرتبہ مقامی انتظامیہ پر زور دے چکی ہے کہ اس سنجیدہ معاملہ کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...