حکومت 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کم کرکے 6 گھنٹوں پر لے آئی: عابد شیر علی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کا لوڈشیڈنگ کا عذاب آئندہ دو سالوں میں ختم ہو جائے گا مضان المبارک کے مقدس ماہ میں وزیراعظم کی ہدایت پر افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ 85 فیصد علاقوں میں نہیں کی جارہی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کو کم کرکے 6 گھنٹوں پر لے آئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرح سستے بازار لگائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...