اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن رہائشی علاقے سے گزارنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پانی و بجلی اور واپڈا سے جواب طلب کر لیا ہے۔ مری کے رہائشیوں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔