کابل(آئی این پی) افغان وزارت داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے خلاف لڑنے میں مسلح باغیوں کی مدد کررہی ہے۔ افغان نائب وزیر عبدالرحمان نے سینیٹرز کو بتایا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی افغان فوجیوں کے خلاف کاروائیوں میں طالبان، لشکرطیبہ اور القاعدہ کے ارکان کی براہ راست حمایت کرتی ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی کی طرف سے حمایت یافتہ گروپ ہلمند ،فریاب، غزنی، کنڑ، ننگر ہار، ارزگان، بدخیس،سرائے پل اور بغلان میں حملے کرتے ہیں۔