کراچی میں متحدہ کی کال پر ہڑتال کی کال دی گئی لیکن تمام علاقوں میں ٹریفک اور کاروبار معمول کے مطابق کھلے رہے. ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں تئیس مختلف مقامات سے رینجرز ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئیں. شہریوں نے شرپسندوں کی جانب سے زبردستی دکانیں بند کرانے کی شکایت کی. ترجمان کے مطابق رینجرز نے متعلقہ علاقوں میں پہنچ کر زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش ناکام بنا دی. گلبرگ کے علاقے میں ایم کیو ایم کے یونٹ نمبر ایک سو چھیالیس کے انچارج رضوان کو گرفتار کرلیا گیا. ملزم پارٹی قیادت کے حکم پر علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے زبردستی دکانیں اور کاروبار بند کرا رہا تھا. ترجمان کے مطابق جمہوری حق دہشت کے زور پر ہر گز حاصل کرنے نہیں دیا جائے گا۔ رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں، ترجمان نے اپیل کی ہے کہ شہری کسی بھی قسم کی زور زبردستی کے خلاف رینجرز ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔