چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گی

لندن(آئی این پی)بھارت کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ بی کا دوسرا میچ(آج)جمعرات کو سری لنکا کے خلاف لندن کے مقام میں کھیلے گی۔ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنے گروپ کا ایک میچ کھیل چکی ہے جس میں اس نے پاکستان کی ٹیم کو 124 رنز سے شکست دیکر دو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنے گروپ سے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں دو دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں جو کوئی میچ نہیں جیت سکیں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن