اپوزیشن کی دوسری ”عوامی پارلیمنٹ“ حکومت کیخلاف دھواں دھار تقریریں

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی مےں متحدہ حزب اختلاف نے دوسری ”عوامی پارلےمنٹ“ لگائی حکومت کے خلاف دھواں دھار تقارےر کےں۔ عوامی پارلےمنٹ مےں بجٹ پر بحث کیاور پوائنٹ آرڈر پر عوامی مسائل پےش کئے جس کے بعد عوامی پارلےمنٹ کا اجلاس” تاوقت ثانی“ ملتوی کر دیا گیا ۔ عوامی پارلےمنٹ مےں ” گو نواز گو“ کے نعرے لگائے گئے۔ اجلاس ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ہوا۔ جس مےںتحرےک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم ممالک میں جھگڑا شروع ہو گیا ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کو لاعلم رکھ رہی ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کے قواعد و ضوابط کیا ہیں۔ بڑے تصادم کی صورت میں پاکستانی حیثیت کیا ہو گی۔ جمشید دستی نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف دھواں دھار تقریر کی اور عدالت عظمیٰ سے شہباز شریف کو عدلیہ کو دھمکیاں دینے کا ازخودنوٹس لینے اور توہین کے مقدمہ میں طلب کرنے کا مطالبہ کر دےا انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کے جوتے پالش کرنے کا طعنہ دیا گیا۔ ہاں مجھے عوامی خدمت پر فخر ہے۔ مسلم لیگ (ن) والوں کی طرح چوروں کی خدمت تو نہیں کرتا۔ شہباز شریف نے عدلیہ کی بے عزتی کی ہے انہیں پارلیمنٹ اور قوم سے معافی مانگنا ہو گی۔کشور زہرا نے کہا کہ غریب پہلے پیٹ پر پتھر باندھ چکے اب متوسط طبقے کے گاڑی میں بھی اینٹیں رکھ دی گئی ہے تاکہ یہ بھی نہ چل سکیں۔ انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ اور ایران میں دیگر مقامات پر حملوں کی مذمت کی۔ نکتہ اعتراض پر امجد خان نیازی نے کہا کہ ملک میں نہ بجلی ہے نہ پانی نہ گیس کرپشن کی انتہاہے۔ بجلی کی فراہمی کیلئے گھروںاور دیہاتوں کا فرق رکھنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عوام کو دینے کے لئے ان کے پاس کچھ نہیں۔ ثمن جعفری نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہلاکتوں کا سلاسلہ جارہی ہے نیشنل ایکشن پلان ناکام ہو چکا ہے۔ خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ اب یہی عوامی پارلےمنٹ لگتی رہے گی۔ عائشہ سید نے دیہات کی ہنرمند خواتین کیلئے بجٹ میں اعلانات نہ ہونے پر حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے 262 پاکستانیوں کی بیویوں کو چین میں جیل میں ڈالنے کا معاملہ بھی اٹھایا اور حکومت سے اپیل کی کہ اس معاملے پرباضابطہ بات کی جائے۔ عامر ڈوگر نے ملتان اور گردونواح میں طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ظالم حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے۔ وزیر پانی و بجلی و وزیر مملکت مستعفی ہوں۔ نواب یوسف تالپور نے بتاےا کہ ڈی جی نیب کی ہدایت پر ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سندھ میں ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھے ہیں کہ وہ پارلیمنٹیرینز اور انکے خاندانوں کے اثاثوں کی چھان بین کریں۔ میرا نام سرفہرست ہے مجھے بدنام کیا گیا۔ عوامی پارلےمنٹ مےں وزےراعظم اور وزےراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سپرےم کورٹ کو دھمکےاں دےنے پر مستعفی ہونے کی قرارداد منظور کی گئی۔ عدالت عظمیٰ سے وزےراعلیٰ شہباز شرےف کو عدلےہ کی توہےن کرنے پر اڈےالہ جےل مےں ڈالنے کا مطالبہ کےا گےا ۔ عوامی پارلےمنٹ وقفے وقفے سے گو نواز گو کے نعرے لگتے رہے ۔ بجلی کے تعطل مےں تسلسل پر وزےر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور وزےر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شےر علی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دےا گےا ۔ اجلاس مےں اپوزےشن لےڈر سےد خورشےد شاہ پاکستان تحرےک انصاف کے رہنما شاہ محمود قرےشی اےم کےو اےم کے رہنما صلاح الدےن جماعت اسلامی کے پارلےمانی رہنما صاحبزادہ طارق اللہ فاٹا کے پارلےمانی لےڈر شاہ جی گل آفرےدی ، آزاد رکن جمشےد دستی سمےت 70 ارکان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن