لاہور(اےن اےن آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم سب پاکستانی ہےں اورپاکستان کا ہم پر بہت قرض ہے ، ہمےں اجتماعی کاوشوں اورانتھک محنت سے پاک دھرتی کایہقرض چکانا ہے ،گزشتہ 70برس کے دوران ہم من حےث القوم اپنی اپنی حےثےتوں سے انصاف نہےں کرسکے،ہم نے اپنے بچوں کو وہ پاکستان نہےں دےا جو ان کا حق ہے ،وطن کی مٹی آج بھی ہم سے سوال کررہی ہے، 70برس مےں ہماری ناکامےاں زےادہ اورکامےابےاںکم ہےں ،پاکستان اگر آج پیچھے ہے تو اس کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہےں ،سےاستدان، جرنےل،جج،بےوروکرےسی،اشرافیہ اورہم سب نے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا،سےاسی حکومتےں ہوں ےا فوجی کوئی بھی قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتریں،70برس گزرنے کے باوجود ہم آج بھی اےک دوسرے کے ساتھ دست و گربےاں ہےں ،وطن عزیز کی مٹی ہم سے اپنا قرض چکانے کا سوال کررہی ہے، ہم سب نے وطن عزےز کی خاطرملکر کام کرنا ہے اورپاکستان کی عزت و وقار کو بلند کرنے کےلئے ےکجان دوقالب ہونا ہے ،آج بھی ہم اےک ہوجائےں تو پاکستان اقوام عالم مےں اپنا کھوےا ہوا مقام ضرورحاصل کرے گا۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارماڈل ٹاﺅن میں 106وےں نےشنل مےنجمنٹ کورس مےں شرکت کرنے والے اعلی افسران سے اپنے کلےدی خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ معاشی و سماجی عدم مساوات نے دورےاں پےدا کی ہےں ۔معاشی و سماجی تفاوت پاکستان کے راستے مےں بڑی رکاوٹ ہے۔ امےر اور غرےب کے بچوں کو ےکساں حقوق اورمساوی مواقع ملنے تک پاکستان آگے نہےں بڑھے گا۔ سب کوآگے بڑھنے کے ےکساں حقوق اوربرابر کے مواقع ملنا ضروری ہےں ۔امےر اورغرےب کے بچوں کے درمےان عدم مساوات کی خلےج کو توڑنا ہوگا۔ بدقسمتی سے آمرانہ حکومتوں نے ان اداروں کو اپنے اپنے ادوار حکومت کوطوالت دینے کے لئے استعمال کیااورمشرف کا دور اس کی بد ترین مثال ہے جب بغیر چیک اینڈ بیلنس اور موثر مانیٹرنگ کے ان بلدیاتی اداروں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا-ہم نے مضبوط اور فعال بلدیاتی نظام دیاہے او ر بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طو رپر مستحکم کیا ہے- پاکستان ایک طرف تو ایٹمی قوت ہے لیکن دوسری طرف تعلیم ،صحت او ردیگر سماجی شعبوں میںمقرر کئے جانے والے اہداف حاصل نہیں کئے گئے،جس کی ایک بڑی وجہ اقربا پروری ،کرپشن،غیر پیشہ وارانہ طرز عمل اور عزم کی کمی ہے-وزیراعلی نے کہاکہ ہم بحیثیت سیاستدان، جج، افسران، سرمایہ کاراور تاجر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں او رہم نے اپنے وطن اور بچوں کےساتھ انصاف نہیں کیاہے لیکن اب ماضی کی غلطیوں پر رونے دھونے کا اور آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں ہمیں ان غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے مل جل کر آگے بڑھنا ہے- وزیراعلی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معےشت کو مستحکم بناےا ہے اورآج ملک معاشی طو رپر مضبوط ہے-انہوںنے کہاکہ ترقی مخالف اےجنڈے پر کام کرنےوالے بعض سےاسی عناصر پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام رہےں گے۔