لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعل سازی اور فراڈ کے مقدمہ میں ملوث پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کو گرفتار کر کے گیارہ جولائی کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت کی، مزنگ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز ملزم شاہد کمال، ڈاکٹر سہیل ، صفدر اقبال کیخلاف چالان پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں پر سال دو ہزار پندرہ سے جعل سازی اور فراڈ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
فراڈ کیس میںملوث پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
Jun 08, 2017