راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بار اےسوسی اےشن کا اہم اجلاس صدر ظفر محمود مغل کی زےر صدارت منعقد ہوا جس مےں وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس مےں طے کےا گےا کہ عدلےہ کے تقدس کی پامالی کسی صورت برداشت نہےں کی جائے گی ملک بھر کے وکلاءعدلےہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں اور انصاف کی فراہمی مےں عدلےہ کا اہم حصہ ہےں بار کے اجلاس نے کہا کہ اگر عدلےہ کو کسی بھی قسم کی دھمکےاں دی گئےں اور عدلےہ کو کسی دباﺅ ےا سےاسی پرےشر مےں لاےا گےا تو وکلاءسابقہ رواےات کے مطابق عدلےہ اور قانون کے محافظ دستوں کا کردار ادا کرےں گے اگر حاضر سروس جج صاحبان ، ان کے اہلخانہ اور ان کے ساتھ رہنے والوں پر کوئی آنچ آئی تو وکلاءبرادری عدلےہ کا بھرپور ساتھ دے گی اجلاس نے قرار دےا کہ جمہوری معاشرے مےں عدلےہ کا کردار اہم ہوتا ہے اور آج پاکستان مےں اس کردار کو روکنے کےلئے ملک کا دوسرا بڑا ادارہ اےک بحرانی کےفےت پےدا کر رہا ہے اگر ےہ ادارے باہمی کشمکش مےں مبتلا رہے تو ملک کے حالات مزےد خراب ہو جائے گے ۔
عدلےہ کے تقدس کی پامالی کسی صورت برداشت نہےں کی جائے گی
Jun 08, 2017