لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ناجائز منافع خوروں نے سبزیاں اور پھل 50 سے 150 روپے کلو تک مہنگے فروخت کرکے رمضان کی کمائیاں جاری رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق لیموں دیسی کی قیمت148 مقرر ہے لیکن دکاندار 200روپے کلو تک فروخت کرتے رہے اسی طرح آلو کچا چھلکا 32کی بجائے 42، پیاز 20 کی بجائے 32، ٹماٹر 19کی بجائے 25، لہسن دیسی120 کی بجائے 170، ادرک تھائی لینڈ90 کی بجائے 110، ادرک چائنہ 120کی بجائے 170، بینگن 20 کی بجائے32، کھیرا دیسی 33 کی بجائے40،کریلے 23 کی بجائے 35، پالک 24 کی بجائے32، ٹینڈے دیسی 47 کی بجائے 59، میتھی 58 کی بجائے 65، بند گوبھی24 کی بجائے42، پھول گوبھی 51 کی بجائے70، سبز مرچ 42 کی بجائے60، شملہ مرچ 42 کی بجائے52، اروی 66 کی بجائے75،بھنڈی 23 کی بجائے42، مٹر 110کی بجائے 160، سیب کالا کولو 176کی بجائے250، سیب امری 96 کی بجائے140، سیب سفید 96 کی بجائے 130، تربوز 22کی بجائے30، خوبانی سفید 156کی بجائے 200، خربوزہ گول 28 کی بجائے 40روپے کلو، کیلا اول 110 کی بجائے 200، کیلا دوئم 64 کی بجائے 100 روپے درجن، فالسہ 156 کی بجائے 220 ، کھجور اصیل 126 کی بجائے200، کھجور ایرانی 150 کی بجائے 250، لیچی 176کی بجائے 300، خربوزہ 42کی بجائے 50، آلو بخار ا196 کی بجائے300، آم سندھڑی اول 121 کی بجائے 180، آم سہارنی 96 کی بجائے 140، آم دوسہری اول 121 کی بجائے175،آڑو اول141 کی بجائے210،آڑو دوئم 85 کی بجائے140روپے کلو کے نرخوں پر فروخت کیا گیا۔
سبزیوں، پھلوں کی فروخت کے نام پر لوٹ مار، لیچی 300، خوبانی 200 روپے کلو
Jun 08, 2017