اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) پرائیویٹ پاور اینڈ انفرسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے ایک سو دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور حکومت کی ہدایت ہے کہ سرمایہ کاروںکو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے اور منصوبوںکی تکمیل کی راہ میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو فی الفور دور کیا جائے ۔ انہوں نے پی پی آئی بی کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے تاکہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہو۔ بورڈ نے اپنے اجلاس میںتھر کے کوئلے سے بجلی کی پیدا کرنے والے چار منصوبوں کے فنانشل کلوز اور پیداوار شروع کرنے کے آپریشن کیلئے ٹائم لائن کی منظوری دی جن کو سندھ ایگروکول مائننگ کمیٹی کی طرف سے کوئلہ فراہم کیا جائیگا ان چار منصوبوں میں میںتین سو میگاواٹ کے تھر انرجی تین سو میگاواٹ کا تھل نووا ٗ چھ سو ساٹھ میگاواٹ کا لکی پاور اور تین تیس میگا واٹ کا صدیق سنز انرجی لمیٹڈ شامل ہے ۔ بورڈ نے چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے دو منصوبوں کی تعمیر شروع کرنے پر چائنا پاور حب کمپنی کی تعریف کی جس نے اپنے وسائل سے تعمیر شروع کر دی منصوبہ اگست دوہزار انیس میں اپنی پیداوار شروع کردے گا سات سو بیس میگاواٹ کے کیروٹ پن بجلی نے بھی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پورٹ قاسم پر چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے دومنصوبوں پر کام جاری ہے اور پہلا یونٹ اس سال نومبر میں پیداوار شروع کر دے گا جبکہ مئی اٹھارہ میں مکمل پیداوار شروع کردے گا ایم ڈی شاھجہان مرزا نے بورڈ کو جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔