کر اچی (خصوصی رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان )کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلا س ایم کیو ایم کے عارضی مر کز بہا درآبا د میں منعقد ہو ا جس میں سیا سی وفاداریاں تبد یل کرنے والے اراکین قومی وصوبا ئی اسمبلی کیخلا ف تا دیبی کا رروائی کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔رابطہ کمیٹی نے اس امر پر بھی حیرت کا اظہا ر کیا کہ ایم کیو ایم (پاکستان )کے اراکین اسمبلی سے استعفیٰ ما نگنے والے تا حا ل سر کا ری مر اعات تمام تر سہو لتیں استعما ل کر رہے ہیں اور عوام کی آنکھو ں میں دھو ل جھونک رہے ہیں رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایسے اراکین اسمبلی جو سیا سی وفادرایا ں تبد یل کر چکے ہیں انہیں شوکا ز نو ٹس کئے جا ری جا ئیں گے اس کے بعد اب ان کیخلا ف حتمی کا رروائی کی جائے گی جبکہ مخصوص نشست پر وفادرایا ںتبد یل کر نے والو ں کیخلا ف بھی قانونی وتنظیمی نظم ضبط کی کا رروائی عمل لا ئی جا ئے گی جس کیلئے پا رلیما نی لیڈر الیکشن کمیشن کو انکی نشست سے فارغ کر نے کیلئے خطوط لکھیں گے ۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے رکن آصف حسنین اراکین سندھ اسمبلی بلقیس مختار ،ارم فاروقی ، عارف مسیح ،عبد اللہ شیخ ،ارتضی فاروقی ،اور ودیگر شامل ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کے علا وہ قانونی کا رروائی کیلئے تمام تیاری مکمل کر لی ہے جسکے اثرات فوری نظر آئیں گے ۔ دریں اثناء ایم کیو ایم (پاکستان )کے کنونیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے امام خمینی کے مزار اور ایرانی پارلیمینٹ پر حملے میں 13افراد جا ں بحق اور 42زخمی ہو نے کے واقعات پر گہر ے دکھ اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ۔اور اسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس دکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں بتاتی ہیں کہ دہشتگرد وں کا کسی رنگ و نسل اور مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں۔
سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالوںکیخلاف کارروائی ہوگی ‘ فاروق ستار
Jun 08, 2017