لاہور (خصوصی نامہ نگار) فیسزز پاکستان کا اجلاس صدر جاوید ولیم کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں فیسزز ممبران کے علاوہ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو، چاروں مکاتب فکر کے علماءکرام مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ، مولاناحافظ کاظم رضا نقوی، مولاناشکیل الرحمن ناصر، علامہ ڈاکٹر بدر منیر سیفی نقشبندی سمیت کثیر تعداد میں، سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ خلیل طاہر سندھو نے کہاکہ فیسزز پاکستان اور جاوید ولیم نے پوری دنیا میں پاکستان کے چہرے کو روشن کیا ۔
فیسزز پوری دنیا میں پاکستان کا بہتر امیج پیش کر رہا ہے: خلیل طاہر سندھو
Jun 08, 2017