لاہور (خصوصی نامہ نگار ) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ ایف آئی ایف کی امدادی سرگرمیوں کے باعث بلوچستان میں لوگ اسلحہ چھوڑ کر پاکستانی پرچم تھام رہے ہیں۔ ملک کے دور افتاد علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ہم نے تھرپارکر اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں پانی کی کمی کے علاقوں میں35 سو فراہمی آب کے منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ کشمیری اور فلسطینی آج اللہ کے دین کے لیے قربانیاں پیش کر رہے ہیں ہمیںان کا ہر ممکن ساتھ دینا چاہےے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم میڈیکل مشن کے زیر اہتمام برکت مارکیٹ میں افطار ڈنر سے خطاب میں کیا۔