لاہور (خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ام المومنین حضرت خدیجہؓ اسلام کی خاتون اول ہیں، آپؓ اپنے نسب، شرف اور ثروت کے سبب عرب میں ممتاز مقام رکھتی تھیں،مسلم خواتین اپنے اصل کی طرف پلٹ آئیں اور امہات المومنینؓ کورول ماڈل بنائیں، ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامع القدس میں ”حضرت خدیجةالکبریٰؓ “ کے یوم وصال کے موقع سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عبدالوھاب روپڑی حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر نے کہا ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبریؓ نبی اکرمﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور دین اسلام کی تصدیق کرنے والی تھیں۔