کسٹمز انٹیلی جنس نے سمگل شدہ 2310 موبائل قبضے میں لے لئے

Jun 08, 2017

لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹی سمگلنگ لاہور نے راولپنڈی سے آنے والے نوکیا کے 2310 موبائل فون قبضے میں لے لئے جبکہ موبائل لے کر آنے والے دو سمگلروں محمد یوسف اور عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا گیا، قبضہ میں لئے گئے نوکیا فون ہنگری اور فن لینڈ سے سمگل ہوتے ہیں علاوہ ازیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آغا قدیر بٹر اور اعجاز بٹ الکریم گارڈن جی ٹی روڈ سے سمگل شدہ ٹویوٹا ہائی لکس سرف ڈرائیور محمد اجمل سے قبضہ میں لے لی، موبائل کی مالیت 80 لاکھ اور جیپ کی مالیت 20 لاکھ بتائی گئی ہے۔

مزیدخبریں