لاہور(نمائندہ سپورٹس ) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے اسلام آباد کو انگلینڈ سے زیادہ محفوظ قرار دےدیا ہے۔این چیپل آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی رائے میں اسلام آباد انگلینڈ سے زیادہ محفوظ ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جاتا ہے تاہم انہوں نے اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر کے طور پر پایا ہے جبکہ دوسری جانب لندن میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد وہاں کی سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
آسٹریلوی این چیپل نے اسلام آباد کو انگلینڈ سے زیادہ محفوظ قرار دےدیا
Jun 08, 2017