اسلام آباد (آن لائن) پانامہ کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو پیش آنے والے خدشات پر الگ درخواست دائر کرینگے اور اسے پبلک بھی کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا سپریم کورٹ سے باہر آرہے تھے تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا جے آئی ٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور کام میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تو اس کے جواب میں واجد ضیا نے کہا کہ اس پر ایک الگ درخواست دائر کرینگے اور اسے پبلک بھی کرینگے سب چیزیں ساری عوام کے سامنے لائینگے۔
دھمکیوں اور رکاوٹوںپر سپریم کورٹ میں الگ درخواست دائر کرینگے: سربراہ جے آئی ٹی
Jun 08, 2017