چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی ‘ وہاب ریاض نے قوم سے معافی مانگ لی

لاہور (نمائندہ سپورٹس)وہاب ریاض نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”میری کارکردگی نے قوم اور ٹیم کو مایوس کیا۔ میری معافی مانگتا ہوں بالخصوص پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں سے۔ میں نے اپنی پوری کوشش کی لیکن یہ اتنی اچھی نہیں تھی اور میرا بھی دل ٹوٹا ہوا ہے۔پاکستانی قوم درد دل رکھتی ہے اس لئے وہاب ریاض ضرور قبول ہو گی کیونکہ کھیل کے میدان میں اچھی، بری کارکردگی زندگی کا حصہ ہے مگر شائقین کرکٹ یہ سوال ضرور پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے اتنی محنت کیوں نہ کی کہ قوم سے معافی مانگنے اور دل ٹوٹنے کی نوبت ہی نہ آتی۔شائقین کا مزید کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے معافی تو مانگ لی ہے لیکن انہیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ ہر مرتبہ ایسے ہی ہوتا ہے کہ کارکردگی دکھانے کے بجائے معافی مانگنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ کب تک پاکستانی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس کرتی رہے گی اور بالخصوص بھارت کے ہاتھوں شکست کھاتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن