توہین عدالت کیس: دانیال عزیز کو 13جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت

اسلام آباد(این این آئی+نوائے وقت نیوز)الیکشن کمشن نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو 13 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ بدھ کو الیکشن کمشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا جواب جمع کرائیں گے جس پر انہوں نے کہا الیکشن کمشن میں میرے خلاف توہین عدالت کی درخواست پردکھ ہوا ہے، میں وہ شخص ہوں جس نے عدلیہ کی خدمت کی ہے ۔میں نے تو کہا تھا الیکشن کمشن ہی سماعت کا اختیار رکھتا ہے، میرے بیان کو توڑمروڑ کرپیش کیا گیا ٗمیں اس درخواست کا جواب دینا چاہتا ہوں، اس لئے وقت دیا جائے۔الیکشن کمشن نے دانیال عزیز کو 13 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا عمران خان اپنے ٹھیلے پر میرا سامان فروخت کر رہے ہیں۔ عمران خان نقل مار خان ہیں۔ خیبر پی کے میں بلدیاتی نظام میرے آئیڈیاز کی کاپی ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا پارٹی فنڈنگ کا ریکارڈ جمع نہیں کرایا گیا۔ عمران خان کو پارٹی فنڈنگ کا ثبوت دینا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...