دبئی(نوائے وقت رپورٹ) نواب خیر بخش مری کے بیٹے غزین مری نے جلاوطنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غزین مری 18 سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے آئندہ ماہ تک پاکستان آئیں گے۔ غزین مری پر جسٹس نواز مری کے قتل اور بی ایل اے کی مدد کا الزام ہے مگر وہ ہمیشہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے رہے۔ غزین مری نے متحدہ عرب امارات سے نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جلاوطنی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جلد کراچی آئوں گا۔ وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں، میرا بی ایل اے سے کوئی تعلق نہیں اور براہمداغ بگٹی سے کوئی رابطہ نہیں۔ میرے خلاف جسٹس نواز مری کے قتل کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔
خیر بخش مری کے بیٹے غزین نے جلاوطنی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
Jun 08, 2017