لاہور(نوائے وقت رپورٹ) بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں نے گرو ورجن دیو کا شہیدی دن منانے پاکستان آنا تھا۔ پاکستان نے 300 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے تھے۔ بھارت سے 60 سکھ یاتریوں کی آمد کی اطلاع ہے سکھ یاتریوں کی تعداد کم ہونے کے باعث سپیشل ٹرین منسوخ کردی۔ پاکستان نے سپیشل ٹرین اٹاری بھجوائی تھی۔ سکھ یاتری اب واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان آئیں گے۔