اسلام آباد(نامہ نگار) قائد اعظم ےونےورسٹی کا رواں مالی سال کا بجٹ جامعہ کی سےنڈےکےٹ سے تاحال منظور نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق قائدا عظم ےونےورسٹی کی سےنڈےکےٹ نے جامعہ کے بجٹ کی منظوری نہ دےتے ہوئے انتظامےہ کو ضابطے کے تحت پہلے بجٹ کو فنانس اےنڈ پلاننگ کمےٹی سے منظور کروانے کی ہداےت کی ہے، ذرائع کے مطابق طے شدہ طرےقہ کار کے تحت جامعہ کے بجٹ کو پہلے فنانس اےنڈ پلاننگ کمےٹی سے منظور کرواےا جاتا ہے، اےف اےنڈ پی کمےٹی مےں اےک نمائندہ اےوان صدر سے، اےک اےچ ای سی سے، جامعہ کا وی سی، خزانچی اور دو منتخب پروفےسر شامل ہوتے ہےں، پہلے ےہ کمےٹی بجٹ منظور کرتی ہے جسکے بعد اسکے منٹس جامعہ کی سےنڈےکےٹ کو جاتے ہےں، ذرائع کے مطابق سےنڈےکےٹ مےں بجٹ کو پےش کرنے سے قبل مذکورہ کمےٹی سے اسکی منظوری ہی نہےں لی گئی جسکی وجہ سے بجٹ منظور نہےں ہو سکا اور جامعہ بغےر منظور شدہ بجٹ کے ہی چل رہی ہے، اس حوالے سے موقف جاننے کےلئے جامعہ کے وائس چانسلر سے رابطہ کےا گےا تو انہوں نے موقف اپناےا کہ بجٹ کا معاملہ سےنڈےکےٹ کے اےجنڈے کا حصہ تھا لےکن ےہ معاملہ سےنڈےکےٹ مےں وقت کی کمی کی وجہ سے زےر بحث ہی نہےں آ سکا، بجٹ کے معاملے پر اگلے ماہ سےنڈےکےٹ کی مےٹنگ ہو جائے گی۔
قائد اعظم ےونےورسٹی کا بجٹ سےنڈےکےٹ سے تاحال منظور نہ ہونے کا انکشاف
Jun 08, 2017