چےف جسٹس آف پاکستان عرفان مسےح کی موت پر از خود نوٹس لےں، البرٹ ڈےوڈ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ےونائےٹڈ کرسچن موومنٹ کے چےئرمےن البرٹ ڈےوڈ نے عمر کوٹ مےں ڈاکٹروں کی مبےنہ غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والے عرفان مسےح کی موت کو انسانےتکی موت قرار دےتے ہوئے چےف جسٹس آف پاکستان جسٹس مےاں ثاقب نثار سے از خود نوٹس لےنے کے اپےل کی ہے۔ چےف جسٹس آف پاکستان جسٹس مےاں ثاقب نثار کے نام لکھے گئے کھلے خط مےں البرٹ ڈےوڈ نے عمر کوٹ مےں ڈاکٹروں کی مبےنہ غفلت کے باعث عرفان مسےح کی موت پر انہیں بحےثےت پاکستانی شرمندگی اور ذلت محسوس ہو رہی ہے کےونکہ عرفان مسےح کی موت صرف ایک شخص کی موت نہےں بلکہ انسانےت کی موت ہے ، عرفا ن مسےح کی موت کے ذمہ دار صرف متعلقہ ڈاکٹرز نہےں بلکہ حکومت اور ہمارا معاشرہ بھی اس کے برابر کے ذمہ دار ہیں ۔انہوںنے چےف جسٹس آف پاکستان سے عرفان مسےح کی موت پر از خود نوٹس لےنے کی اپےل کی ہے اور سےنٹری ورکرز کے اےسے کاموں جس کی وجہ سے ان کے دم گھنٹے سے موت واقع ہونے کا اندےشہ ہو فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کےا اور کہا کہ ےہ سےنٹری ورکرز ہماری طرح کے انسان ہےں جو گٹر اور نالےوں مےں جا کر صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہےں اس واقعے کی ذمہ دار سٹی گورنمنٹ بھی ہے ، اس لیے اس واقعے کا مقدمہ سٹی گورنمنٹ کے خلاف درج ہونا چاہئے اور فوری طور پر علاج نہ کرنے والے ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرکے انکوائری کرنی چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن