ملتان (نامہ نگار خصوصی) مادہ پرستی کے دور میں اہل دل صوفیاءاور پیکر اخلاص علماءو مشائخ کی تعلیمات کے وارث اداروں کا وجود اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مخدوم الطاف حسین اودیسی اور ڈاکٹر شہوار اویسی نے دربار پیر علی مردانؒ و امام عیدین حضرت بہاءالدین زکریا ملتانیؒ پیرزادہ حافظ انعام احمد اویسی کی 5 ویں برسی کی دعائیہ تقریب میں خطاب میں کیا۔ تقریب میں اعجاز رسول اویسی، منیر احمد اویسی، محمد صدیق اویسی، محمد خالد اویسی، محمد فیصل اویسی، محمد شمشاد، نیاز رسول اویسی، حافظ بلال اویسی اور دیگر علماءو نعت خواں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ اصل علم تو دراصل قرآن و سنت کا علم ہے جو نہایت بے لوث پامردی اور انتھک محنت سے مردہ دلوں میں عشق و محبت رسول کی شمع روشن کر سکتی ہے۔ آخر میں ڈاکٹر شہوار اویسی نے ملکی سالمیت اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
مادہ پرستی کے دور میں اہل دل صوفیاءو علماءمشائخ کی تعلیمات کے وارث اداروں کا وجود اللہ کا عظیم احسان ہے: مخدوم الطاف حسین، ڈاکٹر شہوار اویسی
Jun 08, 2017