کے الیکٹرک نے طیب ترین کوبورڈ کا چیئرمین اور مونس علوی کوچیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے طیب ترین کو بورڈ کاچیئرمین اور موجود ہ چیف فنانشل آفیسر، مونس علوی کواضافی چارج دے کرکمپنی کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیاہے۔ یہ تبدیلیاں فوری طور پر مؤثر ہوں گی۔ طیب ترین ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اپنے موجودہ عہدے سے چیئرمین بننے تک کے سفر میں زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ 25سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں جس میں کاروبار ی ٹرن اراؤنڈ، فنانشل مینجمنٹ ، پلاننگ اینڈ بزنس ایکوئزیشنزکے شعبے شامل ہیں۔
کے الیکٹرک

ای پیپر دی نیشن