سونیا حسین نے عید پر ریلیز ہونیوالی فلم ”آزادی“ سے امیدیں وابستہ کر لیں

لاہور(کلچر ل رپورٹر)اداکارہ سونیا حسین نے عیدالفطرپرریلیزہونے والی اپنی فلم©”آزادی“ سے امید یں وابستہ کرلیں ۔ انہوںنے فلمی کیرئیرکاآغازہدایتکار جامی کی فلم ”مور“سے کیا تھا اور ان کی دوسری فلم نمائش کےلئے پیش کی جائےگی جس میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

سونیا حسین کاکہناتھاکہ آزادی کشمیر کی آزادی کے موضوع پرمبنی ہے ۔میں نے اس میں زارا نامی جرنلسٹ کا کردار اداکیاہے جس کا تعلق برطانیہ ہے لیکن جب وہ پاکستان آتی ہے تو اسے کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مجاہدین کی جدوجہد کے متعلق معلوم ہوا ہے۔جب میں نے فلم کا سکرپٹ پڑھتے ہی اس میں کام کرنے کی حامی بھرلی تھی کیونکہ اس میں میرا جاندار کردار ہے۔ انکا کہنا تھا ہماری فلموں میں خواتین کے زیادہ تر کردار صرف گلیمرپر مبنی ہوتے ہیں اور انہیں کاسٹ بھی اسی لئے کیا جاتا ہے لیکن ”آزادی“اور دوسری فلموں میں یہی فرق ہے۔میرا کردار دیکھ جونوجوان لڑکیاں ضرور متاثر ہوں گی۔مجھے فخر ہے کہ میں کوئی ایسا کردار کررہی ہوں جس کا خاص مقصد ہے۔انکاکہناتھاکہ بلاشبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کافی مشکلات بھی پیش آئیں جن کا اندازہ فلم دیکھ کر ہی لگایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن