کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے قبائلی اور نوجوان ممتاز صنعت کار علاﺅ الدین مری بلوچستان کے17ویںنگراںوزیراعلی ہیں، وہ سابقہ بیوروکریٹ اورپی اینڈڈی کے سیکرٹری غلام محی الدین مری کے صاحبزادے ہیں،وہ مستونگ کے علاقے کلی اشکنہ میں پیدا ہوئے، نگراں وزیراعلی نے ابتدائی تعلیم تعمیر نو سکول کوئٹہ سے حاصل کی اور یونیورسٹی آف خضدار انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا اور اب بھی وہ اپنے کاروبار سے منسلک ہیں ،2018میں سینیٹ کے الیکشن میں انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے جو بعد میں انہوں نے واپس لے لئے تھے ،نگراں وزیراعلی کی عمر اس وقت 38سال ہے، وہ خاموش طبیعت کے مالک ہیں، سابقہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجوبلوچستان کے نگراں وزیراعلی کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں اور انکی نگراں وزیراعلی کے عہدے کیلئے زیادہ اور مضبوط سفارش میر عبدالقدوس بزنجو نے ہر فورم پر کی تھی تاہم 2فورم پر انکی کوششیں کامیاب نہ ہوسکی آخر کار چیف الیکشن کمشن نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے چار امیدواروں میں سے علاﺅالدین مری کو نگراں وزیراعلی نامزد کر دیا۔ بلوچستان کے نگران وزیراعلی کے نامزدگی کے بعد سیاست میں اچانک ہلچل مچ گئی اور مختلف سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں نے اندرونی خانہ رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
علاﺅ الدین مری
علاﺅالدین مری بلوچستان کے 17ویں نگران وزیراعلیٰ، ممتاز صنعتکار، خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی سے گریجویشن کی
Jun 08, 2018