حسن عسکری معروف ماہر تعلیم، تعلق منڈی بہا¶الدین سے ہے، تقرری پر شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

منڈی بہا¶الدین(نامہ نگار) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا تعلق منڈی بہاﺅالدین سے ہے۔ وہ معروف ماہر تعلیم ہیں۔ ان کا آبائی گھر محلہ پانچ وارڈ میں واقع ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا گھرانہ شہر میں دیانت دار، شریف، تعلیم یافتہ اور معزز گھرانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے والد ڈاکٹر سید مقبل حسین رضوی معروف ماہر طب تھے جبکہ ان کے ایک بھائی سید حسن مہدی رضوی ایڈووکیٹ ہیں اور منڈی بہاﺅالدین میں بطور انکم ٹیکس وکیل پریکٹس کرتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری رضوی جسٹس ریٹائرڈ جمیل رضوی کے نواسے اور بیرسٹر طالب رضوی اور ضیا رضوی کے بھانجے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے اعلان کے بعد شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کے آبائی گھر پر بھی مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ان کے بھائی سید حسن مہدی رضوی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کی بطور نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پورے شہر کے لئے اعزاز ہے اور وہ مکمل غیرجانبدار رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
ماہر تعلیم

ای پیپر دی نیشن